کل ضلع دمحال ہانجی پورہ کے دو الگ الگ مقامات پر خونخوار جنگلی تیندوے نے تین افراد پر حملہ کر کے شدید زخمی کردیا تھا، جس میں دمحال ہانجی پورہ کے شاہد آحمد ڈار اور غلام محمد لون جبکہ چک رمبیر پورہ کے عبدالصمد میر شامل ہیں۔
کل تیندوے کے حلمے سے زخمی ہوئے شخص کی آج موت تینوں مضروب افراد کو علاج و معلاج کے لیے سری نگر کے سکمز ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں پر عبدالصمد میر ساکینہ چک رمبیر پورہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
مرحوم کے آبائی گاؤں چک رمبیر پورہ کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری گزارش ضلع انتظامیہ اور موجودہ گورنر انتظامیہ سے ہے کہ دمحال ہانجی پورہ میں ایک وائلڈ لائف کنٹرول روم دیا جائے تاکہ جنگلی جانوروں کو دبوچنے میں مدد مل سکے، جبکہ ضلع کے دیوسر علاقے میں وائلڈ لائف کا کنٹرول ہے۔
دیوسر سے لیکر نورآباد تک کافی مصافات ہے، ہر سال جنگلی جانوروں کے حملوں کی تعداد زیادہ نورآباد میں ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شوپیان: تیندوے کے حملے میں چار افراد زخمی