مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے ہانجی پورہ علاقے میں ریچھ نے حملہ کر ایک مقامی باشندے کو زخمی کر دیا ہے۔ جسے علاج کے لئے ضلع ہسپتال کولگام پہنچایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق علاقے کے دمحال ہانجی پورہ کے باشندہ محمد لون اس حملے میں شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی شخص کو ضلع کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں پر ابتدائی علاج کے بعد انہیں مزید علاج و معالجہ کے لیے سرینگر منتقل کر دیا گیا۔