کولگام ضلع کے قاضی گنڈ علاقہ میں ایکسڑک حادثہ میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرینگر جموں قومی شاہراہ لیوڈورہ کے مقام پر دو کاروں میں زور دار ٹکر ہو گئی۔ تصادم کے نتیجے میں 4 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں جیسو سنگھ ساکنہ بھوپال، گنیش سنگھ ساکنہ راجھستان، مشتاق احمد بیگ سراج پورہ ہندوارہ اور محمد الطاف ساکنہ بڈگام شامل ہیں۔