اردو

urdu

By

Published : Nov 2, 2022, 11:53 AM IST

ETV Bharat / state

Keralite Man on Mission Go Green: سائیکل پر 'گو گرین' پیغام عام کرنے والا شخص

پولیشن فری ماحول کو یقینی بنانے کا پیغام لے کر کیرالہ کا ایک رہائشی گذشتہ ڈیڑھ برس سے مختلف ریاستوں اور ملکوں کے سفر پر ہے۔ Go Green Mission

سائکل پر ’گو گرین‘ پیغام عام کرنے والا شخص
سائکل پر ’گو گرین‘ پیغام عام کرنے والا شخص

کولگام: ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ ارشاد احمد گذشتہ ڈیڑھ برس سے سائیکل پر مختلف شہروں اور ہمسایہ ممالک کا سفر کر رہے ہیں۔ ارشاد 'گو گرین' (Go Green) کے پیغام کو عام کر رہے ہیں۔ ارشاد گزشتہ روز لداخ سے کشمیر وارد ہوئے اور جموں کے راستہ سے میانمار کے سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔ Kerala Man with Mission

سائکل پر ’گو گرین‘ پیغام عام کرنے والا شخص

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ارشاد نے کہا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے ملک کی مختلف ریاستوں کے ساتھ ساتھ نیپال کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں وہ عوام سے قدرتی وسائل کی قدر کرنے کی تلقین کر رہے ہیں۔ ارشاد کا کہنا ہے کہ وہ کیرالہ، کلکتہ سے ہوتے ہوئے نیپال اور وہاں سے دہلی، منالی کے راستہ سے لداخ پہنچے جہاں سے وہ کشمیر وارد ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جموں کے راستہ سے بھوٹان اور میانمار پر روانہ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں وہ لوگوں سے سائکل کے ذریعے سفر کرنے کو ترجیح دینے کی تلقین کر رہے ہیں۔ 24 year old Irshad from Kerala on Mission Go Green

وادی کشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے ارشاد نے کہا: ’’کشمیر کے لوگ انتہائی زیادہ مہمان نواز ہیں۔ وادی کشمیر قدرتی حسن سے مالا مال ہے لہذا یہاں کے باشندوں کو اس قدرتی نعمت کے تحفظ کے لیے زیادہ فکر کرنے کی سعی کرنی چاہئے۔‘‘ Kerala Man India tour on Bicycle

ABOUT THE AUTHOR

...view details