جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع کولگام میں مبینہ طور پر خودکشی Suicide in Kulgam کرنے والی 23 سالہ خاتون کی لاش Newly Married Woman Found Dead in Kulgam اس کے کمرے سے برآمد ہوئی ہے۔ کولگام پولیس نے خاتون کی لاش کو طبی و قانونی لوازمات کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔
ابتدائی تحقیق کے مطابق خاتون کی لاش اسکے کمرے میں لٹکتی ہوئی پائی گئی، تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 23سالہ خاتون پہاڑی ضلع ڈوڈہ کی اصل رہائشی ہے، انکا نکاح حال ہی میں ضلع کولگام کے چھتہ بل علاقے کے رہنے والے جاوید احمد خان کے ساتھ ہوا تھی۔
خاتون کی جانب سے مبینہ طور خودکشی کرنے کی وجوہات Woman Allegedly Hanged Herself to Death کا فوری طور پتہ نہ چل سکتا، تاہم اس ضمن میں پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔