اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب میں کولگام کے نوجوانوں کی پُراسرار موت کی تحقیقات کا مطالبہ - نیشنل کانفرنس

ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ نورآباد سے تعلق رکھنے والے کشمیری نوجوان بلال احمد ملک کی پُراسرار موت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

پنجاب میں کولگام کے نوجوانوں کی پُراسرار موت کی تحقیقات کی جائے: نیشنل کانفرنس
پنجاب میں کولگام کے نوجوانوں کی پُراسرار موت کی تحقیقات کی جائے: نیشنل کانفرنس

By

Published : Sep 24, 2021, 10:14 PM IST

نیشنل کانفرنس نے پنجاب میں ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ نورآباد سے تعلق رکھنے والے کشمیری نوجوان بلال احمد ملک کی پُراسرار موت پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پنجاب میں کولگام کے نوجوانوں کی پُراسرار موت کی تحقیقات کی جائے: نیشنل کانفرنس

پارٹی کی سینیئر لیڈر سکینہ ایتو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ دنوں بیروہ بڈگام کے نوجوان عمر احد کی لاش بھی پنچاب میں پائی گئی تھی اور پولیس نے اسے خودکشی قرار دیا تھا، اگرچہ اُس کے والدین کا اسرار تھا کہ عمر نے خودکشی نہیں کی ہے بلکہ اُس کا قتل کیا گیا تھا۔

سکینہ ایتو نے کہا کہ 10 روز کے اندر ہی ایسا ہی دوسرا واقعہ رونما ہونا کوئی اتفاق کی بات نہیں ہو سکتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ دونوں معاملات کی تحقیقات کی جائے اور اصل حقائق کو عوام کے سامنے رکھ کر خاطیوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سرینگر: 2019 کے بعد اب دیکھی جارہی ہیں بچوں میں تفریحی سرگرمیاں

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پہلے ہی یہ معاملہ پنجاب حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details