اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mysterious Death Of Youth قاضی گنڈ میں نوجوان کی لاش پُراسرار حالت میں برآمد - جموں وکشمیر پولیس

قصبہ قاضی گنڈ میں جمعرات کے روز ایک 22 سالہ نوجوان کو اپنی دکان میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ اہل خانہ نے نوجوان کو قتل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

22-year-old-youth-found-dead-under-mysterious-circumstances-in-kulgam
قاضی گنڈ میں نوجوان کی لاش پُراسرار حالت میں برآمد

By

Published : Jul 20, 2023, 3:43 PM IST

قاضی گنڈ میں نوجوان کی لاش پُراسرار حالت میں برآمد

کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ کے بیہامہ علاقے میں جمعرات کی صبح اس وقت ہر سو سراسیمگی پھیل گئی جب ایک 22 سالہ نوجوان کو اپنی دکان میں مردہ پایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے بیہامہ گاؤں میں جمعرات کی صبح ایک 22 سالہ نوجوان کو دکان کے اندر لٹکا ہوا پایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ دریں اثنا یہ خبر پھیلتے ہی مقامی افراد و مذکورہ نوجوان کے رشتہ داروں نے سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر بونیگام کے نزدیک جمع ہوکر احتجاج درج کیا۔

مزید پڑھیں:Mysterious Death in Anantnag اننت ناگ میں نوجوان پُراسرار طور پر مردہ پایا گیا

احتجاجیوں نے بتایا کہ یہ نوجوان منشیات کا عادی نہیں تھا، یہاں تک کہ اسے سگریٹ کی بھی لت نہیں تھی۔ اس معاملہ کی تحقیقات کرکے قاتل کو سزا دی جانی چاہئے۔ نوجوان کے ماما نے بتایا: 'یہ میری چھوٹی بہن کا بیٹا ہے جو اینت بٹھے میں دکانداری کرتا تھا، اس کے والد کا انتقال بیس بائیس برس پہلے ہوا ہے کل شام دکان پر گیا تھا اور صبح اس کی لاش دیکھی گئی۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ نوجوان کو قتل کیا گیا ہے، لہذا اس کی باریک بینی سے تحقیقات یونی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details