کشتواڑ کے مڑواہ فارسٹ ڈویزن کے چھاترو علاقہ میں آج ڈویزن فارسٹ آفیسر وجے کمار اور ایس ڈی ایم چھاترو اندرجیت پریہار تا گیارہ راشٹریہ رایفلز نے مشترکہ طور پر World Environment Day کو منایا ۔
کشتواڑ میں یوم عالمی یومِ ماحولیات منایا گیا اس دن پر انہوں نے اس بارے میں تفصیلان جانکاری دیتے ہوئے کہا جدید دور میں ماحولیات کی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
آلودگی میں اضافے اور درجہ حرارت میں اضافے کے سبب سانس لینے میں پریشانی سے لیکر تمام طرح کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
آلودگی کے سبب زمین پر رہ رہے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور و پرندوں کے لیے خطرہ بڑھتا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے جانور معدوم ہو رہے ہیں۔
ماحولیات کے تحفظ کے خاطر ہر برس پانچ جون کو عالمی یوم ماحولیات منایا جاتا ہے۔ عالمی یوم ماحولیات کے منانے کا مقصد ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔
عالمی یومِ ماحولیات کو منانے کا اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعے سنہ 1972 میں کیا گیا تھا۔
کشتواڑ میں یوم عالمی یومِ ماحولیات منایا گیا عالمی یومِ ماحولیات کی شروعات سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم سے ہوئی تھی۔ اس تقریب میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے بھی حصہ لیا تھا۔
غورطلب ہے کہ رواں برس کا عالمی یومِ ماحولیات منانے کی تھیم کا عنوان 'ماحولیاتی نظاموں کی بحالی' Ecosystem Restoration ہے۔