اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اننت ناگ کشتواڑ فور لین شاہراہ پر شد و مد سے کام جاری' - رابطہ سڑک

صوبہ کشمیر کو جموں صوبہ کے کشتواڑ ضلع سے ملانے والی رابطہ سڑک پر گزشتہ برس سے جاری ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ رواں برس کے آخری مہینے میں اننت ناگ سے وائلو تک فور لین کا تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا۔

'اننت ناگ کشتواڑ فور لین شاہرہ پر شد و مد سے کام جاری'
'اننت ناگ کشتواڑ فور لین شاہرہ پر شد و مد سے کام جاری'

By

Published : May 1, 2021, 9:30 AM IST

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ضلع کے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سعید یاسر نے کہا کہ مذکورہ شاہراہ کو اننت ناگ سے وائلو تک ٹو لین کے بجائے فور لین میں تبدیل کیا جائے گا۔جس کے لئے 160 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

'اننت ناگ کشتواڑ فور لین شاہرہ پر شد و مد سے کام جاری'

انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑک کی کشادگی سے شاہراہ پر چلنے والے مسافروں کو سہولت پہنچے گی، جبکہ کشتواڑ سے آنے اور جانے والے مسافروں کی راہیں اور بھی ہموار ہوجائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اننت ناگ کا کہنا ہے کہ ضلع کے ڈونیپاوا علاقے سے وائلو تک زیر تعمیر فور لین 28 کلومیٹر رابطہ سڑک پر گزشتہ ایک ہفتے سے تعمیراتی کام جاری ہے، جو این ایچ آئی ڈی سی ایل کی دیکھ ریکھ میں ہورہا ہے۔

اے سی آر کا کہنا ہے کہ مذکورہ رابطہ سڑک کے حوالے سے مختلف مقامات پر کئی مسائل درپیش تھے، جن سے نمٹنے کے لئے ضلع کے ترقیاتی کمشنر کی جانب سے ٹیم تشکیل دی گئی، جس کی سرپرستی مجھے سونپی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ آج اسی حکم نامے کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے ہم لوگوں کے کئی وفود سے بھی ملے، جنہوں نے رابطہ سڑک کے کناروں پر ناجائز تجاوزات کھڑے کئے ہیں، انہوں نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ انتظامیہ کو اپنا تعاون دیں تاکہ تعمیراتی کام وقت پر مکمل ہوجائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details