جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے بلاک ٹھاکرائی کے پنچایت انجول کے گواڑی گاؤں کے ہری جن بستی میں آج بھی لوگوں کو ندی نالوں سے پانی لانا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں بھی ہم لوگوں کو پانی کی سپلائی نہیں دی گئی ہے۔
پانی سپلائی نہ ہونے سے لوگوں کو دو کلو میٹر دور جا کر پانی لانا پڑ رہا ہے جو کہ موجودہ دور میں کسی سزا سے کم نہیں ہے۔
ایک مقامی شخص نے بتایا کہ موجودہ سرپنچ نے متعدد مرتبہ متعلقہ محکمہ کو پانی کی قلت سے آگاہ کیا لیکن محکمہ جل شکتی ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو پانی کی بوند بوند کے لیے ترسنا پڑ رہا ہے۔