اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: گاڑی چناب میں گری، دو ہلاک - کوئی بھی سراغ نہیں ملا

کشتواڑ کے ڈول علاقہ میں گزشتہ رات کی شام کے نو بجے کے قریب ایک چھوٹی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ یہ گاڑی چناب میں جا گری۔ ابھی تک لاشوں کو چناب سے برآمد نہیں کیا گیا ہے۔

کشتواڑ کے ڈول میں حادثہ، دو ہلاک
کشتواڑ کے ڈول میں حادثہ، دو ہلاک

By

Published : Jul 15, 2020, 10:48 PM IST

چناب میں گری گاڑی سے لاپتہ لاشوں کو ڈھونڈنے میں کشتواڑ کے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ریڈکراس کشتواڑ، ایس ڈی آر ایف، کشتواڑ پولیس وانڈین آرمی انہیں ڈھونڈ نکالنے میں لگے ہیں پر ابھی تک کوئی بھی سراغ نہیں ملا ہے۔

نمائندہ دیپک شرما نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کو فون پر رابطہ کر کے پوری جانکاری لی تو انہوں نے کہا کہ 'دو لوگ ویگنار گاڑی میں سوار تھے پر اچانک حادثہ ہوتے ہی چناب میں جا گرے۔ اس حادثے میں دو لوگ لاپتہ ہیں۔ ضلع انتظامیہ ان کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ابھی تک پانی میں کچھ بھی نہیں ملا ہے۔

اس دوران جموں ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو منیشور شرما نے ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار سے کروڑوں اربوں روپے آتا ہے پر نہ جانے وہ پیسا کن لوگوں کے جیبوں میں جاتا ہے اور کشتواڑ کے لوگوں کی قیمتی جانیں دن بدن جا رہی ہیں۔

منیشور شرما نے ضلع انتظامیہ پر رشوت خوری کا بھی الظام لگایا۔

اس دوران سابقہ ایم ایل اے کشتواڑ سنیل کمار شرما موقع پر پہنچے اور ضلع انتظامیہ پر زور دیا کہ لاش کو نکالا جائے۔ انہوں نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سجاد احمد کچلو، سابقہ ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی، نیشنل کانفرنس لیڈر اندروال پیارے لال شرما، بھاجپا لیڈر اندروال تارق کین، کانگریس لیڈر کشتواڑ انجینر راجکمار بڈیال، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی لیڈر ناصر شیخ اور دیگر لیڈران نے افسوس کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details