کشتواڑ: جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح پہاڑی ضلع کشتواڑ میں موسم سرما شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ تخفیف کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے بجلی تخفیف سے طلبہ کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے جس کے سبب انہیں ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ Kishtwar Power Curtailment
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ ’’بجلی کی غیر اعلانیہ تخفیف کے باعث دکانداروں، کارخانہ داروں سمیت چھوٹے صنعت کاروں کو نقصان جھیلنا پڑ رہا ہے‘‘ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکام کی نوٹس میں لائے جانے اور احتجاج کے باوجود متعلقہ محکمہ جات ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔