کشتواڑ:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں گذشتہ کل ہوئے صبح تقریباً سوا دس بجے ہیلی کاپٹر حادثہ میں انیل نام کا ٹیکنیشین ہلاک جب کہ دو پائلٹ زخمی ہوگئے۔ بتایاجا رہا ہے کہ جب مڑواہ سے کشتواڑ کی جانب ہیلی کاپٹر آرہا تھا مچھنہ دھیرینہ کے قریب گر کرتباہ ہوگیا۔ اس ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر حاثہ میں سوار تینوں افراد کو علاج کے لئے ادھمپور ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم انیل کی موت ہوگئی۔ فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حاثہ کے بعد امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں۔
آج کشتواڑ فوجی میدان میں منعقد ایک تقریب کے دوران انیل کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اپیندر ترویدی نے آج انیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے علاوہ فو ج کے اعلیٰ افسران نے بھی انیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ٹیکنیشن انیل کے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے فوری بعد مقامی افراد نے موقعے پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ تینوں کو مین روڈ پر اتار کر کمان ادھم پور لے جایا گیا، جہاں ہیلی کاپٹر کے ٹیکنیشن کو مردہ قرار دے دیا گیا۔