جموں و کشمیر پولیس نے کہا ہے کہ ضلع کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تصادم اسی علاقے میں ہوا ہے جہاں چند روز قبل عسکریت پسندوں نے دو ایس پی اوز پر کلہاڑی سے حملہ کیا تھا۔ حملے میں ایک ایس پی او ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا۔
اس حملے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور مقامی پولیس مشترکہ طور پر ان کی تلاش میں تھے۔ حملے کے چوتھے روز آج ضلع کے دچھن علاقے میں تصادم ہوا، جس میں دونوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔