کشتواڑ:جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے سمبل علاقے میں شاہراہ کی مرمت کے دوران مٹی کے تودے گر آنے کے باعث دو مزدور برسر موقع ہی از جان ہوئے۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز کشتواڑ کے سمبل علاقے میں شاہراہ کی مرمت کے دوران اچانک مٹی کا تودا گر آیا جس کے نتیجے میں دو مزدور ملبے کے نیچے زندہ دفن ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی اور ملبے کے نیچے دفن دونوں مزدوروں کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے انہیں کو مردہ قرار دیا۔متوفین کی شناخت عابد حسین ولد نور حسین اور مشرف ولد محمد اکبر کے بطور ہوئی ہے۔
Landslide In Kishtwar کشتواڑ میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث دو مزدور ہلاک - ای ٹی وی اردو نیوز
سرحدی ضلع کشتواڑ کے سمبل علاقے میں شاہراہ کی مرمت کے دوران مٹی کے تودے گر آنے کے باعث دو مزدور ہلاک ہوگئے ہے۔متوفین کی شناخت عابد حسین ولد نور حسین اور مشرف ولد محمد اکبر کے بطور ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کئی روز سے بارش ہورہی ہے ۔ اس پیش پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارشیں کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں بادل پھٹنے کے واقعے بھی بیش آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران پونچھ اور راجوری اضلاع میں کچھ مقامات پر بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔