اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two Killed in Kishtwar Road Accident: کشتواڑ سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک 6 زخمی

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں منگل کی صبح دلدوز سڑک حادثے میں دو افراد کی موت واقع ہو گئی Kishtwar Road Accident, two killed six injuredجبکہ چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Two Killed in Kishtwar Road Accident: کشتواڑ حادثے میں دو افراد ہلاک 6 زخمی
Two Killed in Kishtwar Road Accident: کشتواڑ حادثے میں دو افراد ہلاک 6 زخمی

By

Published : May 31, 2022, 9:25 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے علاقہ پاڈر میں منگل کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ 6دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ Two killed six injured during Road Accident in Kishtwarزخمیوں کو علاج و معالجے کیلے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد چار زخمیوں کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔

کشتواڑ سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک 6 زخمی

کشتوڑ کے پاڈر علاقے سے قریب بیس کلومیڑ دور سوہل علاقے میں منگل کی صبح اس وقت یہ حادثہ پیش آیا جب ایک ٹاٹا موبائل گاڑی جموں سے مندل ہماچل یاترا پر جا رہی تھی اور اچانک ڈرائیور کے قابوسے باہر ہوکر لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری۔ Kishtwar Road Accident, two killed six injuredعینی شاہدین کے مطابق حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار آٹھ افراد میں سے دو کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

حادثے میں فوت ہونے والے افراد میں 55سالہ منگت رام ولد اننت رام ساکنہ لور مٹھی، جموں شامل ہے جبکہ فوت ہوئے دوسرے شخص کی شناخت کی جا رہی ہے۔ زخمی ہونے والے افراد میں راکیش کمار ولد گردھاری لال ساکنہ راجپورہ، ویپل کجھوریہ ولد ششی بھوشن ساکنہ شبھاش نگر، سورج پرکاش ولد کولہ رام ساکنہ ڈھاب سدھن، کرشن لال ولد گردھاری لال ساکنہ پیرمٹھا، میورہرام ولد جگو رام ساکنہ مشرہوالی، وجے کمار ولد سورج پرکاش ساکنہ دھب سودھن ضلع جموں کے طور ہوئی ہے۔

معلوام ہوا ہے کہ یہ سبھی افراد پیر کی شام جموں سے پاڈر پہنچے تھے اور منگل کی صبح مندل مچیل کی طرف نکلے تھے اور راستے میں حادثے کا شکار ہو گئے۔ Kishtwar Road Accidentپاڈر علاقے کے ایس ڈی ایم نے ضلع اسپتال کشتواڑ میں زیر علاج مریضوں کی حالت مستحکم بتائی۔

مزید پڑھیں:کشتواڑ: سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک، ایک شخص زخمی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details