اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک، ایک شخص زخمی - etv bharat urdu

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

کشتواڑ سڑک حادثہ میں دو ہلاک، ایک شخص زخمی
کشتواڑ سڑک حادثہ میں دو ہلاک، ایک شخص زخمی

By

Published : Nov 18, 2021, 1:42 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

کشتواڑ سڑک حادثہ میں دو ہلاک، ایک شخص زخمی

کشتواڑ کے چھاترو علاقہ میں دیر شام کے گیارہ بجے کے قریب ایک گاڑی کشتواڑ سے چھاترو کی اور جا رہی تھی۔ چھاترو کے قریب حادثہ پیش آیا اور گاڑی میں سوار ایوب احمد ولد محمد اسلم ساکن چنگام عمر 29 سال اور للیتا دیوی زوجہ دونی چند ساکن ملر چھاترو کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

اس دوران بھنڈار کوٹ گیارہ راشٹریہ رائفلز کے جوان موقع واردات پر پہنچے اور ریسکیو کر کے زخمی کو کشتواڑ ہسپتال پہنچایا اور لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کر رہے پی ڈی پی لیڈران حراست میں، پولیس نے پارٹی دفتر سیل کیا

اس دوران کشتواڑ پولیس کے ایس ایچ او چھاترو سندیپ پریہار بھی موقع پر موجود تھے۔ زخمی ماجد حسین ولد غلام حسین ساکن چھاترو کو کشتواڑ ہسپتال میں بھرتی کر نے کے بعد جموں میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details