کشتواڑ:پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات مضبوط اور تال میل کو بہتر بنانے کی غرض سے پہاڑی ضلع کشتوڑ میں جموں و کشمیر پولیس نے ہڈیال علاقے میں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا۔ Thana Diwas Observed in Hadyal Kishtwarتھانہ دیوس میں علاقے کے اعلیٰ پولیس افسران مقامی معزز شہریوں، نمبردار، چوکیدار اور پی آر آئی ممبران نے شرکت کی۔ تھانہ دیوس کے دوران لوگوں کی جانب سے کئی مسائل پولیس افسران کی نوٹس میں لائے گئے۔
Thana Diwas Observed in Kishtwar: ہڈیال، کشتواڑ میں تھانہ دیوس کا انعقاد
کشتواڑ پولیس نے تھانہ دیوس کے دوران پولیس سے متعلق بیشتر شکایات کو موقع پر ہی حل کیا جبکہ سول انتظامیہ سے متعلق مسائل کو متعلقہ محکمہ جات کی نوٹس میں لائے جانے کی یقین دہانی کی۔
ہڈیال، کشتواڑ میں تھانہ دیوس کا انعقاد
پولیس افسران نے عوامی شکایات سننے کے بعد جموں و کشمیر پولیس سے متعلق بیشتر شکایات کو موقع پر ہی حل کیا جبکہ عوام الناس کو یقین دہانی کرائی گئی کہ سیول انتظامیہ سے متعلق مسائل کو متعلقہ محکمہ جات کی نوٹس میں لاکر اُن سبھی معاملات کو بھی حل کیا جائے گا۔ Kishtwar Thana Diwasعوام کی جانب سے پینے کے پانی کی فراہمی کے علاوہ ٹریفک نظام میں بہتری لائے جانے کا مطالبہ کیا۔