کشتواڑ: جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے کیشوان علاقے میں سوتیلی ماں کو دو سالہ کمسن بچی کے قتل کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کمسن بچی کے والد نے بتایا کہ وہ کام کے سلسلے میں کشتواڑ گیا ہوا تھا کہ اسی اثنا میں اُس کی کمسن بچی لاپتہ ہوئی۔
پولیس بیان کے مطابق 5 مئی کو محمد امین کی زوجہ رخسانہ بیگم نے دو سالہ کمسن بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی جو آخری بار اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ 4 مئی کو دیکھی گئی تھی۔۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ گھر والوں نے دونوں کی تلاش کی لیکن نہ تو لاپتہ لڑکی کا پتہ چل سکا اور نہ ہی اس کی سوتیلی ماں زاہدہ بیگم کا۔ایس ایس پی کشتوار خلیل پسوال کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر آشیش گھپتا کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔