اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں پولیس اہلکار ہلاک، ایک زخمی - car accident

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں کار کے کھائی میں گر جانے سے ایک ایس پی او ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔

سڑک حادثے میں پولیس افسر ہلاک، ایک افراد زخمی
سڑک حادثے میں پولیس افسر ہلاک، ایک افراد زخمی

By

Published : Mar 30, 2020, 9:04 AM IST

Updated : Mar 30, 2020, 9:12 AM IST

پولیس نے بتایا کہ اتوار کے روز سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور اس کا ساتھی زخمی ہوگیا ۔

انہوں نے بتا یا کہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایک نجی کار گہری کھائی میں جا گری جس میں دونوں سفر کررہے تھے ۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایس پی او مشتاق احمد اور سجاد حسین تتانی سروور گاؤں سے کشتواڑ قصبہ جارہے تھے کہ فوگومہار گاؤں میں گاڑی سڑک سے 200 فٹ نیچے گہری کھائی میں گر گئی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں نکال کر کشتواڑ ضلعی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں مشتاق احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اور ان کے ساتھی حسین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

Last Updated : Mar 30, 2020, 9:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details