سرینگر: وادی کشمیر میں بھاری برف باری کے بیچ منگل کی شام کو مارگن ٹاپ اننت ناگ سے ہوتے ہوئے وارون کشتواڑ کی طرف سفر کرنے والے چھ افراد لاپتہ ہو گئے ہیں اور اُن کے بارے میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ افراد نے 24 گھنٹے قبل گھر والوں کے ساتھ فون پر بات چیت کی تھی لیکن تب سے اُن کا موبائیل فون بند جا رہا ہے۔Six persons from Kishtwar go missing
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھاری برف باری کے بیچ چھ افراد نے وارن کشتواڑ جانے کی خاطرمنگل کی شام کو مارگن ٹاپ اننت ناگ سے پیدل سفر شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد نے مارگن ٹاپ پر ہی اپنے گھر والوں کے ساتھ فون پر رابط قائم کیا لیکن تب سے اُن کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ Missing Persons were Travelling