کشتواڑ:جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے مغل میدان علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران پتھر گرنے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے مغل میدان میں قومی شاہراہ کی مرمت کے دوران بھاری برکم پتھر گرنے سے مقامی شہری شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے مذکورہ شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔ متوفی کی شناخت مکھنا ولد سلطان احمد ساکن ملواڈ مغل میدان کے بطور ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی کشتواڑ نے بتایا کہ کہ ایک شخص کو پتھر گرنے کی وجہ سے شدید چوٹیں آئیں ہے اور اس نے دوران علاج دم توڑ دیا۔