اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وبا سےبچنےسیکوریٹی فورسزکی شعوربیداری مہم - جموں کشمیر کی خبریں

26 راشٹریہ رائفلز کے افسران نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ بغیر کسی ضروری عذر کے گھر سے باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال کریں۔ گھر کے اندر جانے سے پہلے صابن سے ہاتھ دھویں۔ اورکورونا وبا سے پورے کشتواڑ کے ساتھ ساتھ ملک کو اس سے نجات دلانے میں انتظامیہ کا تعاون کریں۔

کورونا وبا سےبچنےسیکوریٹی فورسزکی شعوربیداری مہم
کورونا وبا سےبچنےسیکوریٹی فورسزکی شعوربیداری مہم

By

Published : May 23, 2021, 12:26 AM IST

جموں وکشمیرکےکشتواڑ میں ہفتے کےروز سیکوریٹی فورسزنے لوگوں کو کورونا وبا سے بچنے کی اپیل کی۔

کشتواڑ میں انڈین آرمی کی طرف سے کورنا وبا سے متعلق کشتواڑ قصبے کے اندر تمام گلیوں تا کوچوں میں گشت لگاکرلاک ڈاون پرعمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس وبا سے اپنی قیمتی جانیں بچانے کی اپیل کی۔

کورونا وبا سےبچنےسیکوریٹی فورسزکی شعوربیداری مہم

اس دوران 26 راشٹریہ رایفلز کے افسران نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ بغیر کسی ضروری عذر کے گھر سے باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال کریں۔ گھر کے اندر جانے سے پہلے صابن سے ہاتھ دھویں اورکورنا وبا سے پورے کشتواڑ کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کو اس سے نجات دلانے میں ضلع انتظامیہ کا تعاون دیں۔

اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ صدر راکیش گوسوامی نے،سیکورٹی فورسز اور سیول انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کشتواڑ کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ کشتواڑ کی عوام ضلع انتظامیہ کے گائڈ لائن کے مطابق چل رہی ہے جس کی وجہ کورونا کیسز کم ہوئے ہیں۔

گوسوامی نےمزید کہا آرمی دشمن کے ساتھ ساتھ اس وبا سے عام لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details