کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں آج بلاک ڈیولپمنٹ چیرمین، سرپنچ، اور پنچوں نے مشترکہ طور پر جموں و کشمیر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے لیفٹیننٹ گورنر کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمینی سطع پر کام کر رہے، پنچوں اور سرپنچوں کو پنچایتی راج ایکٹ کے تحت اختیارات نہیں دیئے جارہے ہیں۔
زمینی سطع پر لوگوں کے ساتھ کام کرنے والے پنچوں کی ماہانہ تنخواہ ایک ہزار رکھی ہے جو کہ نا کے برابر ہے اور سرپنچوں کو تین ہزار جو کہ پنچایت کے لوگوں کے کام کرنے میں ہی خرچ ہو جاتا ہے۔ سرکار اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔