کشتواڑ:جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے مڑواہ واڑون تا پاڈر میں موسلا دھار بارش کے سبب فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس سلسلے میں سابق رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے لوگوں کو فون پر رابطہ کر کے تمام پریشانیوں کو غور سے سنا اور لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ علاقہ کی تمام پریشانی کو ضلع انتظامیہ تا جموں کشمیر انتظامیہ کی نوٹس میں لایا جائے گا۔Saroori Lashed Out BJP
سروڑی نے مچیل ماتا یاترا کو لیکر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاڈر کے کنڈیل میں ایک سال قبل پل دریائے چناب میں بہہ گیا تھا، لیکن ایک سال تک ضلع انتظامیہ خاموش تماشہ دیکھتی رہی، جب کہ پورے ملک کو معلوم ہے کہ مچیل ماتا کی یاترا پر ہر سال لاکھوں کی تعداد میں لوگ درشن کے لیے آتے ہیں۔ اس کے باوجود کنڈیل پل پر کوئی کام شروع نہیں کیا گیا جب کہ یاترا شروع ہونے پر ہی پل کا کام شروع کیا گیا جو کہ ابھی بھی مکمل نہیں ہوا ہے۔