کشتواڑ : جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے مرہ علاقے میں بدھ کی شام کو ایک ٹاٹا سومو گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار خواتین سمیت 8مسافر از جان ہوئے ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔Road Accident In Kishtwar
اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام مرہ کشتواڑ میں اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب ایک ٹاٹا سومو تتا پانی مرہ کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کی اطلاع ملتے پولیس ، فوج اور مقامی رضا کاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران آٹھ مسافروں کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے سبھی کو مردہ قرار دیا۔Road Accident In Marwa Kishtwar
مہلوکین کی شناخت محمد امین شیخ ساکن چنجور مرہ، عمر گنائی شاہ ساکن ناو پچی مرہ، محمد عرفان ہجام ساکن قدیم مرہ ، آفاق احمد ہجام ساکن تاچھنا مرہ، صفورہ بانو ساکن انجر مرہ ، مزملہ بانو اور آسیہ بانو ساکنان یاردو مروہ کے بطور ہوئی ہے۔علاقے میں ریسکو آپریشن ہنوز جاری ہے۔
دریں اثنا مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے مرہ کشتواڑ میں پیش آئے ٹریفک حادثے پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ کو بھر پور مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔Condolences On Kishtwar Accident