کشتواڑ:پہاڑی ضلع کشتواڑ کے چیف ہارٹیکلچر آفیسر، ساجد مصطفیٰ، کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیمز کا فائدہ لوگوں تک پہنچانے کی غرض سے محکمہ کی جانب سے آگاہی کیمپس کے ساتھ ساتھ مختلف ذرائع ابلاغ کو استعمال میں لاکر لوگوں تک ان اسکیموں کو پہنچانے کی پوری سعی کی جا رہی ہے۔ Rendezvous with CHO Kishtwar
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہارٹیکلچر آفیسر نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں سے اب تک ضلع کے کئی کسانوں، باغ مالکان کو فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی بہبود، انہیں مختلف اسکیموں کے تحت فوائد پہچانے کی غرض سے امسال محکمہ نے ضلع میں کروڑوں روپے تقسیم کیے ہیں۔