جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں رکشا بندھن کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران شہر میں کورونا وائرس کے پش نظر لوگ انتظامیہ کے ذریعہ نافذ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنی بہنوں کے گھر راکھی بندھوانے پہنچے یا بہن اپنے بھائیوں کو راکھی باندھنے پہنچی۔
کشتواڑ میں رکشا بندھن کا تہوار منایا گیا - جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ
کورونا وائرس کے باعث لوگوں نے ماسک لگا کر اور انتظامیہ کے ذریعہ نافذ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے بازار میں خریداری کی۔
raksha
راکھی کے بازار میں پہلے کی طرح رونق تو نہیں دکھائی دی لیکن لوگ ماسک لگا کر بازار میں تحفہ خریدتے دکھائی دئے۔
اس دوران مختلف مقامات پر مسلمانوں نے بھی راکھی بندھوائی اور ایک دوسرے کو تحفے دئے۔