اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest in kishtwar: کشتواڑ میں محکمہ جل شکتی سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

ضلع کشتواڑ میں محکمہ جل شکتی سے وابستہ عارضی ملازمین کا کئی دنوں سے مطالبات کو لے کر احتجاج جاری ہے۔ احتجاجیوں نے ضلع و گورنر انتظامیہ پر سوتیلا سلوک کا الزام عائد کیا۔ Temporary employees of Jal Shakti Department Protest

Protest Jal Shakti Employees
Protest Jal Shakti Employees

By

Published : Mar 1, 2022, 1:07 PM IST

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں محکمہ جل شکتی سے وابستہ یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔ احتجاجی ملازمین 72 گھنٹوں کے لیے کام چھوڑ ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ Protest Jal Shakti Employees at Kishtwar

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ جب تک ہماری مانگیں پوری نہیں کی جائے گی اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

ویڈیو دیکھیے۔


عارضی ملازمین نے محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ افسران سمیت ضلع و لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے عارضی ملازمین کے ساتھ سوتیلا سلوک کا الزام لگایا۔
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ وہ دن رات مستعدی کے ساتھ کام کرتے ہوئے عوام الناس کو بلا خلل پانی سپلائی کرتے ہیں، تاہم محنت و لگن سے کام کرنے کے باوجود عارضی ملازمین کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عارضی ملازمین کو مہنگائی کے اس دور میں انتہائی کم اجرت فراہم کی جاتی ہے جس سے وہ اہل و عیال کے لیے دو وقت کا کھانا نہیں مہیا نہیں کر پاتے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ سے عارضی ملازمین کے ساتھ انصاف کرنے اور انکی جائز مانگوں کو فوری طور تسلیم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

اس دوران انہوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں سرکار نے محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کو لیکر فیصلہ لیا ہے اس پر ہم بہت خوش ہیں اور ہمیں بھی امید ہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ تا مرکز سرکار ہمارے ساتھ بھی انصاف کرے گی۔

مزید پڑھیں:

اس دوران مزید کہا کہ سرکار نے تین مارچ کا جو وقت ہمیں دیا ہے ہم اس گھڑی کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگر تین مارچ کو ہماری مانگ کو پورا کیا گیا تو یہ ہمارے لئے ایک خوش آئند بات ہوگی اور احتجاج ختم کر دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details