اردو

urdu

ETV Bharat / state

PHC Pochhal Closed, People Face Difficulties : پرائمری ہیلتھ سنٹر پوچھال کئی روز سے مقفل - بلاک میڈیکل آفیسر کشتواڑ

’’پرائمری ہیلتھ سنٹر پوچھال، کشتواڑ میں تعینات طبی و نیم طبی عملہ کی غیر حاضری کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ PHC Pochhal Closed, People Face Difficulties معمولی طبی معائنہ کے لیے مقامی باشندوں کو ضلع اسپتال یا دیگر طبی مراکز کا رخ کرنا پڑتا ہے۔‘‘

پرائمری ہیلتھ سنٹر پوچھال کئی روز سے مقفل، عوام کو مشکلات کا سامنا
پرائمری ہیلتھ سنٹر پوچھال کئی روز سے مقفل، عوام کو مشکلات کا سامنا

By

Published : May 11, 2022, 8:29 PM IST

کشتواڑ:پہاڑی ضلع کشتواڑ کے پوچھال علاقے میں قائم پرائمری ہیلتھ سنٹر گزشتہ کئی روز سے بند پڑا ہوا ہے۔ Primary Health Centre Pocchal, Kishtwar Closed, People Face Difficulties مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کی دیرنہ مانگ کے پیش نظر سنہ 2017 میں پائمری ہیلتھ سنٹر تعمیر کیا گیا تاہم لوگوں کے مطابق پرائمری ہیلتھ سنٹر تک کی سڑک انتہائی خستہ ہونے کے باعث طبی و نیم طبی عملہ کو ہیلتھ سنٹر پہنچنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے سبب عملہ اکثر و بیشتر غیر حاضر رہتا ہے۔

پرائمری ہیلتھ سنٹر پوچھال کئی روز سے مقفل، عوام کو مشکلات کا سامنا

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ عملہ کے حاضر رہنے کے سبب گزشتہ کئی روز پرائمری ہیلتھ سنٹر مقفل ہے۔ Primary Health Centre Pocchal, Kishtwar Closed, People Face Difficulties نمائندے نے ہیلتھ سنٹر کا دورہ کرکے دوپہر کے وقت ہیلتھ سنٹر کو مقفل پایا۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ ہیلتھ سنٹر اکثر و بیشتر بند رہنے کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معمولی طبی معائنہ کے لیے مقامی باشندوں کو ضلع اسپتال یا دیگر طبی مراکز کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ پوچھال علاقے کے باشندوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ہیلتھ سنٹر میں تعینات طبی و نیم طبی عملہ کی غیر حاضری کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔‘‘ Primary Health Centre Pocchal, Kishtwar Closed مقامی باشندوں، سیاسی و سماجی کارکنان نے محکمہ صحت سے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں فوری طور عملہ تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:PHC in Kandiwara Village Awaits Completion: پی ایچ سی کپ تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے پر لوگ پریشان

پرائمری ہلتھ سنٹر پوچھال کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بلاک میڈیکل آفیسر کشتواڑ نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ ’’ہیلتھ سنٹر میں چار ملازمین تعینات کیے گئے ہیں جن میں سے ایک کو میڈیکل کالج ڈوڈہ میں ٹریننگ کے لیے روانہ کیا گیا، دو ایف ایم پی ایچ ڈبلیو کو ویکسین ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے جب کہ ایک ایف ایم پی ایچ ڈبلیو ملازم چھٹی پر ہے جس کی وجہ سے ہیلتھ سنٹر عارضی طور بند ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details