اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: کانگریس کارکنان پر لاٹھی چارج کی مذمت

لاٹھی چارج کی خبر سنتے ہی کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر اور جنرل سکریٹری عبدالمجید وانی نے پولیس کے اس رویے کی مذمت کی۔

congress leader
کانگریس رہنما

By

Published : Aug 28, 2021, 3:45 PM IST

کشتواڑ میں گزشتہ روز کانگریس پارٹی کے ریاستی ترجمان جانباز سیروال نے مرکزی حکومت کے خلاف مہنگائی کے تعلق سے احتجاج کیا۔ کشتواڑ پولیس نے بنا اجازت کیے گئے احتجاج کی وجہ سے کانگریس کارکنان پر لاٹھی چارج کی۔ پولیس کے لاٹھی چارج پر درجنوں کارکنان زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ضلع ہسپتال کشتواڑ میں بھرتی کرایا گیا۔

کانگریس رہنما

لاٹھی چارج کی خبر سنتے ہی کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر اور جنرل سکریٹری عبدالمجید وانی نے پولیس کے اس رویے کی مذمت کی۔ وہ کشتواڑ کانگریس کے زخمی کارکنان سے ملنے آ رہے تھے۔ لیکن جموں و کشمیر پولیس نے انہیں کشتواڑ آنے کی اجازت نہیں دی۔ غلام احمد میر کو آلو فرم سنتھن ٹاپ میں روکا گیا۔ مجید وانی کو ٹھاٹھری ناکا پر روکا کر واپس بھیج دیا گیا۔

کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 'ملک تعمیر و ترقی کی طرف نہیں بلکہ تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت نے غریب عوام کا اس مہنگائی کے دور میں جینا حرام کر دیا ہے۔ لوگ پریشان حال ہیں۔ لوگوں کی آواز کو جموں و کشمیر پولیس بی جے پی کے اشاروں پر دبانے کا کام کر رہی ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:

کشتواڑ: فارسٹ کنزرویٹر نے درختوں کا معائنہ کیا

کانگریس پارٹی کے ترجمان جانباز سیروال نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی لوگوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے کارکنان کو دبانے کا کام چھوڑ دیں اور اگر زیادہ ہی ہے تو کانگریس کے کارکنان کو جیل میں ڈالیں اور بی جے پی اپنے من معانی سے سرکار چلائیں۔ لوگ مہنگائی سے ایک طرف پریشانی ہیں اور دوسرے طرف حکومت لوگوں کو پریشان کر رہی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details