کشتواڑ:جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر روہنگیائی شہریوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز چار روہنگیاوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جس دوران مجرمانہ مواد کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
کشتواڑ میں روہنگیاوں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن - جموں میں مقیم روہنگیا
Crackdown On Rohingya's پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقہ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیز چار روہنگیاوں کے گھروں پر چھاپے مارے کے دوران مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔
کشتواڑ میں روہنگیاوں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن
Published : Dec 18, 2023, 10:24 PM IST
ایک اعداد وشمار کے مطابق جموں اور سانبہ اضلاع کے مختلف مقامات پر 6500 سے زیادہ روہنگیا مسلمان مقیم ہیں۔واضح رہے کہ ہزاروں روہنگیا پناہ گزین دس سال قبل میانمار میں مسلم نسل کشی کی لہر سے جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچے، جہاں سے وہ بھارت میں داخل ہوگئے۔ اُن پناہ گزیں میں سے بیشتر نے جموں کا رُخ کیا اور یہاں شہر کے نواحی علاقوں نروال، بھٹنڈی، کرانہ تالاب میں زمینداروں کے خالی احاطوں میں کرایہ کے عوض مقیم ہوگئے۔