کشتواڑ:سرحدی ضلع کشتواڑ میں پولیس نے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث دو افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا ہے۔کشتواڑ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خلیل پوسوال نے اس حوالے سے کہا کہ پوچل کے محمد رفیع اور دچھن کے غلام قادر کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کر کے کٹھوعہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے کیا گیا تاکہ وہ آئندہ عسکریت پسندی کی حمایت نہیں کرے گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی فرد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، خاص طور پر عسکریت پسندی میں اسے بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ایسے تمام افراد کو حراست میں لیں گے اور ان کی جائیدادوں کو ضبط کر لیا جائے گا جو ملک مخالف کارروائیوں میں ملوث پائے گے۔
دریں اثنا، جموں کی این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے حزب المجاہدین تنظیم کے تین معاونیں کو عمر قید کی سزا سنائی۔ ان معاونین کو عسکریت پسندی کی فنڈنگ کے ایک کیس میں 19 سال پرانے طویل مقدمے میں یہ سزا سنائی گئی۔جموں این آئی اے کے اسپیشل جج اشونی شرما نے ماجد علی شیخ، شاہ نواز اور ماجد امین کو یہ سزا سنائی، جنہیں 28 دسمبر 2004 کو سانبہ ضلع کے باری برہمنہ کے سکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ پارٹی نے پکڑا لیا تھا۔