ڈی ایف او مڑواہ وجے کمار نے بتایا کہ سال 2019 میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران ٹی آر سی چھاترو میں چنار کے درخت لگائے گئے تھے جو کہ آج کافی بڑھ گئے ہیں۔
ڈی ایف او نے کہا کہ کشتواڑ کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ شجر کاری میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں اور شجر کاری مہم میں حصہ لیں۔ جس سے ہمارا ضلع بیماریوں کے ساتھ ساتھ گرمی سے بھی نجات پا سکے۔