اردو

urdu

ETV Bharat / state

مڑواہ فاریسٹ ڈویژن میں شجر کاری مہم - کمپارٹمنٹ نمبر 48/U میں شجر کاری کی جہاں نایدگام رینج کے تمام ملازمین موجود رہے۔ اس دوران مقامی سرپنچ نے بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے مڑواہ فاریسٹ ڈویژن میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

کشتواڑ کے مڑواہ فارسٹ ڈویزن میں شجر کاری مہم کا آغاز
کشتواڑ کے مڑواہ فارسٹ ڈویزن میں شجر کاری مہم کا آغاز

By

Published : Feb 17, 2020, 10:03 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:08 PM IST

شجر کاری مہم کے تحت ضلع کشتواڑ کے دور دراز علاقہ مڑواہ ڈویژن کے ڈویژن فاریسٹ آفیسر ایس ایف ایس وجے کمار نے گزشتہ روز مڑواہ کے ناید گام کمپارٹمنٹ نمبر 48/U میں شجر کاری کی جہاں نایدگام رینج کے تمام ملازمین موجود رہے۔ اس دوران مقامی سرپنچ نے بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔

کشتواڑ کے مڑواہ فارسٹ ڈویزن میں شجر کاری مہم کا آغاز

اس دوران ڈی ایف او مڑواہ وجے کمار نے کہا کہ 'مڑواہ کے تمام کمپارٹمنٹوں میں شجر کاری مہم کی شروعات کی گئی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں دیودار تا دیگر درخت لگائے جارہے ہیں۔'

ٹھاکرائی کے لوگوں نے ڈی ایف او مڑواہ کی شجر کاری مہم کی بہترین کارکردگی پرمحکمہ جنگلات کے اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کیا کہ بلاک ٹھاکرائی میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے اور جنگلات کو بڑھاوا دیا جانا چاہیے۔ تاکہ علاقے کو مزید فضائی آلودگی سے پاک بنایا جا سکے۔ اور فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماری سے نجات ملے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details