اردو

urdu

Plantation Drive In Thakraie Village: ٹھکرائی فاریسٹ رینج میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا

By

Published : Mar 30, 2022, 4:06 PM IST

کشتواڑ میں محکمۂ جنگلات کی جانب سے لاکھوں کروڑوں روپے کی لاگت سے ٹھکرائی فاریسٹ رینج Forest Range Thakraie Village کے سمبول میں شجرکاری مہم Plantation Drive In Thakraie Village کا آغاز کیا گیا۔ چناب سرکل کے کنزرویٹر ڈاکٹر جتیندر کمار نے ٹھکرائی فاریسٹ رینج کا دورہ کرتے ہوئے اس مہم کا آغاز کیا۔

Plantation Drive In Thakraie Village:  ٹھکرائی فارسٹ رینج میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا
Plantation Drive In Thakraie Village: ٹھکرائی فارسٹ رینج میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں محکمۂ جنگلات کی جانب سے لاکھوں کروڑوں روپے کی لاگت سے ٹھکرائی فاریسٹ رینج Forest Range Thakraie کے سمبول میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ چناب سرکل کے کنزرویٹر ڈاکٹر جتیندر کمار Conservator Of Chenab Circle Dr Jatinder Kumar نے ٹھکرائی فاریسٹ رینج کا دورہ کرتے ہوئے اس مہم کا آغاز کیا۔ دورہ کے دوران ان کے ہمراہ ڈی ایف او مڑواہ وجے کمار تا رینج آفیسر ٹھکرائی قیول کرشن سمیت دیگر افسران موجود رہے۔

Plantation Drive In Thakraie Village: ٹھکرائی فارسٹ رینج میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا

سمبول گاؤ کے سرپنچ، پنچ اور مقامی لوگوں نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس دوران شجر کاری Plantation Drive کے ساتھ ساتھ ٹریک روٹ کی بھی شروعات کی گئی ہے۔ یہ ٹریک روٹ کشتواڑ Track Route Kishtwar کے دور دراز علاقہ جات میں سیلانی کے لیے محکمۂ جنگلات نے شروع کیا ہے۔ وہیں اس موقع پر چناب سرکل کے کنزرویٹر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کشتواڑ کے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے شجر کاری مہم Plantation Drive In Kishtwar میں پیش پیش رہیں، تاکہ کشتواڑ کے لوگوں کو تازہ ماحول میسر ہو سکے اور لوگ بیماریوں سے بچ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details