جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے کلید علاقہ میں گندگی کے ڈھیر سے لوگ پریشان ہیں۔ کلید گاؤں میں لاکھوں روپے کی لاگت سے سبھاش پارک بنایا گیا اور یہ کشتواڑ قصبہ کے کلید چوک سے 20 میٹر کی دوری پر واقعہ ہے، لیکن یہ اب غلاظت کے انبار میں تبدیل ہوگئی ہے۔
علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ اس طرف کوئی دھیان نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی شخص منوج بھگت نے بتایا کہ سبھاش پارک کے قریب میں گیس ایجنسی بھی ہے۔ لوگ یہاں پر گندگی پھینک دیتے ہیں اور بعدازاں اس میں آگ بھی لگاتے ہیں جس کے باعث علاقہ میں بدبو اور آلودگی پیدا ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا مزید کہا کہ ہزاروں دفعہ لوگوں نے ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں یہ معاملہ لایا لیکن ان کی کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔
بھگت نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ سے اپیل کی ہے کہ اس سلسلہ میں مداخلت کر کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے اور کوڑے دان تعمیر کئے جائے۔