اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kishtwar Poor Electrical Supply: کشتواڑ، انجول علاقے میں بجلی کے ابتر نظام سے لوگ پریشان

پہاڑی ضلع کشتواڑ کے انجول علاقے میں بجلی کے ابتر نظام Kishtwar Poor Electrical Supply سے پریشان لوگوں نے انتظامیہ سے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط و مستحکم بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kishtwar Poor Electrical Supply
کشتواڑ کے انجول علاقے میں بجلی کے ابتر نظام سے لوگ پریشان

By

Published : Nov 29, 2021, 5:32 PM IST

ضلع صدر مقام سے محض چند کلو میٹر کی دور پر واقع بلاک ٹھاکرائی کے انجول علاقے میں بجلی کے ناقص نظام Kishtwar Poor Electrical Supply پر لوگوں نے محکمہ بجلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کشتواڑ کے انجول علاقے میں بجلی کے ابتر نظام سے لوگ پریشان

مقامی باشندوں نے محکمہ پی ڈی ڈی پر علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیے جانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی کے ناقص نظام کو بہتر بنانے کے لیے لوگوں نے کئی بار متعلقہ حکام سمیت ضلع انتظامیہ سے رجوع کیا تاہم اس ضمن میں ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

علاقے میں بجلی ترسیلی لائنیں Transmission Lines اور کھمبے Electric Poles بوسیدہ ہوچکے ہیں جن کے سبب لوگوں کو جان و مال کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ہر مہینے بجلی کا بل جمع کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود انہیں بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

انجول کے باشندوں نے ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے علاقے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details