مقامی شخص روشن لال نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ مرکزی حکومت ایک طرف سوچھ بھارت ابھیان کے بڑے بڑے دعوے کرتی ہے دوسری جانب یہاں لوگوں کے گھروں میں گندہ پانی جا رہا ہے۔
ڈرینیج کا گندہ پانی گھروں میں جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سواچھ بھارت سکیم کے تحت شہر اور گاؤں کو صاف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت جموں کشمیر کی سرکار نے لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کیے پر نتیجہ صفر نکلا۔
پنڈت گام کے وارڈ نمبر آٹھ کے ممبر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو ہزاروں دفعہ درخواست دی گئی کہ علاقہ میں ڈرینیج سسٹم، ڈرینیوں میں پینے کی پایپ لائن،گندگی کے ڈھیر، بجلی کے کھمبے مکانوں کے ساتھ ان کی مرمت کی جائے لیکن ضلع انتظامیہ نے کوئی اقدام نہیں کیا۔
پنڈت گام تا کلید کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مانگ کو پورا کیا جائے جس سے وہاں کے لوگ چین سے رہ سکیں۔