اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ڈی پی رہنما کی احتجاج کی دھمکی - advocate shaikh nasir

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر ایڈوکیٹ شیخ ناصر حسین نے ایک پریس کانفرنس کرکے ضلع کشتواڑ کے انتظامیہ کو احتجاج کی دھمکی ہے۔

پی ڈی پی کے ضلعی صدر نے دی احتجاج کی دھمکی

By

Published : May 4, 2019, 9:01 PM IST

پریس کانفرنس میں پی ڈی پی کے ضلع صدر نے کہا کہ 'بونجواہ بلاک ترقیاتی دفتر علاقے کے بجائے کشتواڑ میں کام کر رہا ہے جو کہ علاقہ بونجواہ کے لوگوں کے لیے بہت بڑی پریشانی پریشانی کا باعث ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'بونجواہ میں دفتر نہ ہونے کے باعث عام لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات سے دو چار ہونا پڑرہا ہے'۔

پی ڈی پی کے ضلعی صدر نے دی احتجاج کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ معاملہ ہم نے کئی بار اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا تاہم وہ آج تک ٹس سے مس نہیں ہوئے'۔

ناصر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا سے معاملے کی طرف توجہ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ 'بونجواہ میں تمام سرکاری دفتر بونجواہ سے ہی کام کرنے چاہیے ورنہ پی ڈی پی پارٹی سڑکوں پر اتر کر ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details