اردو

urdu

SSP Kishtwar On Road Accident کشتواڑ سڑک حادثہ کوئی عسکریت پسندانہ حملہ نہیں تھا: ایس ایس پی کشتواڑ

By

Published : May 24, 2023, 10:24 PM IST

ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے کہا کہ جو بھی داچھن سڑک حادثہ کو عسکریت پسبدانہ رنگت دینے کی کوشش کر رہا ہے ان کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی۔

paff-claiming-responsibility-behind-road-accident-in-dachhan-is-fake-ssp-kishtwar
کشتواڑ سڑک حادثہ کوئی عسکریت پسندانہ حملہ نہیں ، ایس ایس پی کشتواڑ

کشتواڑ سڑک حادثہ کوئی عسکریت پسندانہ حملہ نہیں ، ایس ایس پی کشتواڑ

کشتواڑ:جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بدھ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں 7 مزدور ہلاک جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے یہ حادثہ داچھن علاقے میں ڈانگ ڈورو پاور پروجیکٹ کے نز دیک پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشتواڑ میں داچھن کے علاقے میں ایک گاڑی جس میں ڈنگ ڈورو پاؤر پروجیکٹ پر کام کرنے والے مزدور سوار تھے حادثے کا شکار ہوگئی۔اس حادثے میں 7 مزدور بر سر موقع ہی از جان جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت سدیش سنگھ ساکن ڈوڈہ، اختر حسین ساکن پنجرادی ڈانگرو، عبدالرشید ساکن کشتواڑ، مبشر احمد ساکن ڈوڈہ، اتوا ساکن جھارکھنڈ، راہل ساکن جھار کھنڈ اور کرن کمان ساکن کشتواڑ کے بطور ہوئی ہے۔

وہیں کشتواڑ کے ایس ایس پی خلیل پوسوال نے کہا کہ کچھ سوشل میڈیا پر اس سڑک حادثہ کو عسکریت پسندانہ حملے کی شکل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا سوشل میڈیا پر جو خبریں گردش کر رہی ہے کہ داچھن حملہ کی ذمہ داری پی اے ایف ایف نامی عسکریت پسند تنظیم نے قبول کی ہے وہ خبر جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز علاقہ کیں موسلادھار بارش ہوئی تھی اور آج صبح سویرے پاؤر پروجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں لے جانے والے گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی پر اچانک قابو کھو دیا، جس کے وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ ایسی خبروں پھیلانے والوں کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی اور جو بھی اس میں ملوث ہونگے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائی گی۔

مزید پڑھیں:Road Accident In Kishtwar کشتواڑ میں کروزر گاڑی حادثے کا شکار، سات افراد ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details