اردو

urdu

ETV Bharat / state

Padyarna Public Protest Against District Administration Kishtwar: کشتواڑ کے پڈیارنہ میں پانی کے لیے لوگوں کا احتجاج - کشتواڑ میں احتجاج

کشتواڑ کے پڈیارنہ میں لوگوں نے کئی بار متعلقہ حکام خصوصاً محکمۂ جل شکتی کے افسران سے رابطہ کرنے کے باوجود لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔‘‘ Padyarna Public Protest Against District Administration Kishtwar

15483385
15483385

By

Published : Jun 6, 2022, 12:44 PM IST

کشتواڑ، جموں: کشتواڑ ضلع کے پڈیارنہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف مقامی باشندوں نے محکمۂ جل شکتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے محکمۂ جل شکتی سمیت انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’لوگوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت کے لیے احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ پڈیارنہ میں پانی کی قلت پر احتجاج کر رہے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے علاقے میں گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے تاہم ان کے مطابق ’’گزشتہ ماہ سے علاقے میں پانی کی سپلائی پوری طرح سے متاثر ہے۔‘‘ Padyarna Public Protest Against District Administration Kishtwar

کشتواڑ کے پڈیارنہ میں پانی کے لیے لوگوں کا احتجاج
انہوں نے مزید کہا کہ ’’محکمۂ جل شکتی لوگوں کو دوسرے ذرائع کا گندہ اور آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ندی نالوں کا آلودہ پانی استعمال کرکے لوگ خاص کر بچے مختلف عارضوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ کئی بار متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کے باوجود لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ احتجاجیوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پانی کی قلت کی وجہ سے گرمی کے ان ایام میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے غریب عوام کو 12 سو روپے ادا کرکے پانی کا ٹینکر منگوانا پڑتا ہے۔
  • یہ بھی پڑھیں:
    Daily Wagers Protest in Kishtwar:محکمۂ جل شکتی سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

    لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے اپیل کی ہے کہ پانی کی قلت کو جلد از جلد دور کیا جائے جس سے علاقہ کے لوگوں کے ساتھ انصاف ہو سکے۔ لوگوں نے مزید کہا کہ پڈیارنہ علاقہ کا پانی نہر نائی گڈ کشتواڑ کے لوگوں کے لیے لیا گیا مگر ہم لوگ پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں پر مقامی لوگوں کو پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details