اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mysterious Blast in Kishtwar کشتواڑ میں پراسرار دھماکہ، ایک شخص ہلاک - کشتواڑ میں پراسرار دحماکہ

کشتواڑ کے کوچھال سمبل گاؤں میں بدھ کے روز ایک پُراسرار دھماکے میں ایک شخص کی موت جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کی ہے۔

one-killed-other-injured-in-mysterious-blast-in-kishtwar
کشتواڑ میں پراسرار دھماکہ، ایک شخص ہلاک

By

Published : Apr 19, 2023, 4:43 PM IST

Updated : Apr 19, 2023, 5:57 PM IST

کشتواڑ میں پراسرار دھماکہ، ایک شخص ہلاک

کشتواڑ:جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے کوچھال سمبل گاؤں میں بدھ کے روز ایک پُراسرار دھماکے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق محمد عباس نائیک ساکن سمبل نامی ایک شخص کے گھر کے کچن میں مشتبہ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص از جان جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

one-killed-other-injured-in-mysterious-blast-in-kishtwar

ایس ایس پی کشتواڑ کے مطابق دونوں بھائی گچھی جمع کرنے کے لئے جنگل گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے چھڑی جیسی ایک زنگ آلود چیز دیکھی جس کو وہ گھر لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ مذکوہ نے اس زنگ آلسدہ چیز کو کیچن میں رکھا جس کے بعد وہ کیچن میں گرم ہونے سے پھٹ گیا۔ایس ایس پی نے ٹیوٹ میں لکھا کپ پولیس نے حقیقت جاننے کے لئے تحقیقات شروع کی ہیں۔ وہیں قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد لر دیا گیا ہے۔،جبکہ زخمی شخص کا علاج ہسپتال میں جاری ہے۔

مزید پڑھیں:Mysterious Blast in Srinagar سرینگر میں ڈل جھیل کے بلواڈ روڈ پر پُر اسرار دھماکہ

واضح رہے کہ دو اپریل کو سرینگر میں ڈل جھیل کے بلواڈ روڈ پر ایک نجی گاڑی ہونڈا سٹی زیر نمبر (JK01M 0878) میں پر اسرار دھماکہ ہوا، جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ دھماکہ ایک نجی گاڑی میں کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے، جس میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

Last Updated : Apr 19, 2023, 5:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details