کشتواڑ (جموں و کشمیر) :جموں و کشمیر میں بد امنی پھیلانے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 23افراد - جو اس وقت پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں مقیم ہیں - کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کی ہے۔ پہاڑی ضلع کشتواڑ کے ایس ایس پی کشتواڑ، خلیل پوسوال، نے ان باتوں کا اظہار میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ پوسوال نے کہا کہ چیف انویسٹی گیشن آفیسر (سی آئی او)، ڈی وائی ایس پی، پی سی ایس، کشتواڑ کے وشال شرما نے وادی چناب سمیت جموں و کشمیر کے دیگر حصوں میں بد امنی پھیلانے کے لیے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے ملزمان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کے لیے این آئی اے کی خصوصی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
خلیل پوسوال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اِن (نامزد کیے گئے افراد) نے سلیپر سیلز کو متحرک کیا اور انہیں شر پسند اور علیحدگی پسند رہنماؤں کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر میں دھکیلا تاکہ حکومت ہند کے خلاف جموں و کشمیر کو یونین آف انڈیا سے الگ کرنے کے مذموم ڈیزائن کے ارادے کے ساتھ جنگ چھیڑی جا سکے۔