جموں:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعے کے روز کشتواڑ میں حزب جنگجو کے گھر پر چھاپہ ڈالا۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کشتواڑ میں فنڈنگ کیس کے سلسلے میں حزب المجاہدین کے عسکریت پسند ریاض کے گھر پر چھاپہ مارا۔معلوم ہوا ہے کہ سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کشتواڑ اور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کشتواڑ ضلع کے مروہ علاقے میں چھاپہ ماری کے دوران مکینوں سے پوچھ تاچھ کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ چھاپہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام )ایکٹ کے تحت ڈالا گیا۔
NIA Raid In Kishtwar کشتواڑ میں عسکریت پسند کے گھر پر این آئی اے کا چھاپہ - عسکریت پسند ریاض کے گھر پر چھاپہ
این آئی اے نے ضلع کشتواڑ میں عسکریت پسندوں کی حمایت اور فنڈنگ کیس کے سلسلے میں حزب المجاہدین ریاض کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران ٹیم نے مکینوں سے پوچھ تاچھ کی۔
کشتواڑ میں عسکریت پسند کے گھر پر این آئی اے کا چھاپہ
مزید پڑھیں:
- وادیٔ کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ ماری
- کپواڑہ اور شوپیاں میں این آئی اے نے متعدد جائیدادوں کو قرق کیا
- این آئی اے کی تین ریاستوں میں چار مقامات پر چھاپے مار کارروائی
واضح رہے کہ وادیٔ کشمیر میں اس سے پہلے بھی متعدد مقامات پر مختلف مقدمات کے تحت قومی تحقیقاتی ایجنسی اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے چھاپہ ماری کی گئی تھی اور اس دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جب کہ ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مختلف افراد کی املاک کو ضبط بھی کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے مختلف حریت پسند رہنماؤں کی املاک کو بھی وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں منسلک کیا گیا تھا۔