پورے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع کشتواڑ میں بھی آج نوراتری اور بیساکھی کا تہوار منایا گیا۔ کشتواڑ کے بھنڈارکوٹ میں واقع گنگا ماتا مندر میں عقیدت مندوں کے آنے کا سلسلہ صبح سے ہی جاری تھا۔ تاہم اس بار کورونا وبا کی وجہ سے عقیدت مند پہلے سے کم دکھائی دیے۔
عقیدت مندوں نے کہا 'کورونا وبا کی وجہ سے اس بار مندروں میں پہلے جیسی بھیڑ نہیں ہے۔ مندروں میں خصوصی بھجن، کیرتن، پرارتھنا کی گئی تاکہ جلد از جلد پوری دنیا سے کورونا وائرس کا خاتمہ ہو'۔