ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے آل انڈیا ایڈمنسٹریٹو سروسز شروع کرکے ملک میں مضبوط انتظامیہ کی بنیاد رکھی'۔
ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے کہا کہ جدید بھارت کے معمار سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پاکیزہ یاد کو ان کی سالگرہ کی بنیاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنھوں نے 'ایک بھارت شریشٹھ بھارت'تحریک دی۔
ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے اس دوران ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں تمام ملازمین تا آفیسران کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا اور اس دن پر ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز محکمہ کی جانب سے موٹر سائکل ریلی نکالی۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کے ہمراہ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کشتواڑ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کشوری لال شرما ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، تا دیگر آفیسران تا ملازمین موجود رہے۔
وہیں دوسری جانب ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ نے بھی سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے قومی اتحاد میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سردار پٹیل تحریک آزادی کے ایک اہم ستون تھے۔ وہ کسانوں کے مسیحا، ایک پرعزم منتظم اور مدبر تھے۔انہوں نے 560 ریاستوں کو متحد کرکے قومی اتحاد کو مضبوط کیا۔