کشتواڑ کے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیس کشتواڑ میں تعینات انسپکٹر انجینیئر سنجیو ورما نے کشتواڑ کے پاڈر اور سروڑ کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے لوگوں سے ملاقات کی۔
دراصل سنجیو ورما سے لوگوں کی شکایت تھی کہ گاڑی چلانے والے لوگوں سے من مانی کرایا وصول کرتے ہیں۔ لوگوں کی ان شکایتوں کے پیش نظر اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر کشتواڑ کلدیپ کمار کی نگرانی میں انسپکٹر سنجیو ورما نے پاڈر اور سروڑ کا دوروزہدورہ کیا۔
دورہ کے دوران سنجیو ورما نے سواریوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق کرایا بتایا اور ڈرایوروں کو ریٹ لسٹ کے مطابق کرایا وصول کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس دوران انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ڈرایور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جائیں گے، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ: تیز رفتار گاڑی نے دو راہگیروں کو کچل ڈالا
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ڈرایوروں کی من معانی کے بارے میں شکایت درج کرائیں اور فون پر رابطہ کر کے ہمیں جانکاری دیں۔ ملزمین کے خلاف بروقت کاروائی کی جائے گی۔