ضلع کشتواڑ کے سب ڈویژن چھاترو، ٹاگود میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعہ میں ماں اور بیٹی جھلس کو فوت ہو گئیں۔
مقامی سرپنچ نے بتایا کہ گزشتہ شب ٹاگود، منزگام علاقے میں ایک رہائشی مکان سے شعلے بلند ہوئے تاہم بارش کے سبب مقامی باشندوں کو جب تک آتشزدگی کا پتہ چلتا، آگ نے رہائشی مکان کو اپنی زد میں لے لیا تھا۔
اس ہولناک واقعہ میں مکان پوری طرح خاکستر ہو گیا۔ وہیں، مکان میں موجود ماں، بیٹی بھی جھلس کر ہلاک ہو گئیں۔