سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سال گزشتہ کے نسبت امسال عسکری سرگرمیوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں سیکورٹی فورسز قیام امن کے لئے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
عسکری سرگرمیوں میں کمی: لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو - BS RAJU ON MILITANCY
موصوف نے کہا کہ شمالی کشمیر ہو یا جنوبی کشمیر فوج کارروائیاں جاری رکھے گی اور جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد میں کمی ہوچکی ہے۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار کشتواڑ میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا: 'مجھے خوشی ہے کہ اس سال عسکری سرگرمیوں میں گزشتہ برس کے نسبت کمی واقع ہوئی۔ سیکورٹی فورسز قیام امن کے لئے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے'۔
موصوف نے کہا کہ شمالی کشمیر ہو یا جنوبی کشمیر فوج کارروائیاں جاری رکھے گی اور جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد میں کمی ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے لوگوں کو دقتوں کا سامنا ہے اور ملی ٹنسی سے یہ دقتیں مزید بڑھ جاتی ہیں۔